0
Friday 24 Jan 2014 08:20

شام میں آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے مناسب حالات فراہم کئے جائیں، ڈاکٹر حسن روحانی

شام میں آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے مناسب حالات فراہم کئے جائیں، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ شام میں شفاف و آزادانہ انتخابات کے لئے مناسب حالات فراہم کئے جائیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ایرانی صدر نے جمعرات کے روز ڈاؤس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں خطاب کے بعد شام کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تاکید کی کہ شام میں جاری جھڑپوں اور خونریزی کے نتیجے میں اب تک لاکھوں بے گناہ عوام ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں اور اسی طرح لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہِیں، حالیہ سردی کے موسم میں شامی پناہ گزینوں کی حالت نہایت ہی تشویشناک ہے۔  ڈاکٹر حسن روحانی نے تاکید کی کہ پہلے قدم کے طور پر شام جاری اس خونریزی کو روکا جائے، شام میں برسرپیکار غیر ملکی دہشتگردوں کو اس ملک سے نکالا جائے۔ کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے بغیر حکومت مخالفین اور اس ملک کی موجودہ حکومت کے درمیان مذاکرات کے لئے زمین ہموار کی جائے اور پھر آزاد اور شفاف انتخابات کے ذریعے شامی عوام کو اپنی سرنوشت کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ 

اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے تاکید کی کہ ایسے آزاد اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں شامی عوام جس کا بھی انتخاب کریں، پھر تمام فریقین کو شام کے عوام کی آراء کا حتمی طور پر احترام کرنا چاہیے۔ ایرانی صدر نے شام  اور دیگر براعظموں میں دہشتگردوں گروہوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگرد گروہ نہایت ہی بے رحمی کے ساتھ بے گناہ عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، حتٰی یہ دہشتگرد عناصر اپنے ہی ساتھیوں پر بھی رحم نہیں کرتے اور آپس میں بھی ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس امر پر تاکید کی کہ سب کو ملکر ان غیر ملکی دہشتگردوں کو شام سے نکال باہر کرنے کے لئے مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے حامی ممالک کو بھی نصیحت کی کہ وہ اپنی اس حرکت سے باز آجائیں، کیونکہ اس کام سے  انہیں کچھ حاصل ہونے والا نہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آئندہ انہیں بھی ان دہشتگردوں کے ہاتھوں اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 344401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش