0
Friday 24 Jan 2014 13:59

کراچی، پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی

کراچی، پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری حسن اسکوائر میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آج جمعہ کی صبح پولیس موبائل معمول کے گشت پر مامور تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس وین پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دستی بم حملے سے پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمی پولیس اہل کار کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے 2 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ عیسی نگری سے کچھ ہی فاصلے پر لیاری ایکسپریس وے کے قریب 9 جنوری کو ایس ایس پی سی آئی سی اسلم چوہدری ایک خود کش دھماکے میں شہید ہو گئے تھے جبکہ چوہدری اسلم پر حملے سے چند روز قبل حسن اسکوائر سے کچھ فاصلے پر پرانی سبزی منڈی کے قریب ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکاروں شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 344427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش