0
Friday 24 Jan 2014 18:01

سابق فوجیوں کی تنظیم ’’پیسا‘‘ نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی حمایت کر دی

سابق فوجیوں کی تنظیم ’’پیسا‘‘ نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ سابق عسکری قیادت نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ کے عزم کو وقت کا تقاضا قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے اور دہشت گردوں سے انکی زبان میں بات کرنے کے فیصلے کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مذاکرات کو کمزوری سمجھنے اور حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔ یہ کسی اور کی نہیں ہماری اپنی جنگ ہے کیونکہ اس سے ہماری آزادی، اقدار، مذہبی آزادی، جمہوریت اور سوسائٹی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اس بات کا فیصلہ سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا کے ایک اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت لیفٹننٹ جنرل علی قلی خان نے کی۔ اجلاس میں وائس ایڈمرل احمد تسنیم، ایئر مارشل مسعود اختر، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اکبر، بریگیڈیئر میاں محمود، بریگیڈیئر سید مسعود الحسن، بریگیڈیئر ریاض احمد، میجر فاروق حامد خان اور دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سابق عسکری ماہرین نے کہا کہ دہشت گردوں کی سفاکی وبے رحمی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ عوام اور سیکورٹی فورسز کا خون پانی سے بھی ارزاں ہو گیا ہے۔ دہشتگردوں کو ناراض کہنے والے نام نہاد عناصر انکے مظالم پر خاموش اور مسلح افواج پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ان حالات میں ملک کو ایک جامع سیکورٹی پالیسی کی ضرورت ہے جسے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہو۔ پیسا نے اس سلسلہ میں تفصیلی مطالعے اور غور و فکر کے بعد اسکے لئے تجاویز دی ہیں اور میاں نواز شریف سمیت ن لیگ کے رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جا چکی ہے۔ سابق فوجیوں نے کہا کہ مذاکرات پر آمادہ عسکریت پسندوں کو معافی اور ملازمت دی جائے اور لڑنے والوں کو کچل دیا جائے۔ وزارت خارجہ دوست ممالک کو اس صورتحال پر اعتماد میں لے اور ملکی بقاء کی خاطر انکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے کیونکہ ہم ملک کے اندر اور ملک سے باہر مکمل امن چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 344525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش