0
Friday 24 Jan 2014 20:25

مستونگ، پنجگور، سرچ آپریشن کے دوران 35 سے زائد مشتبہ افرادگرفتار

مستونگ، پنجگور، سرچ آپریشن کے دوران 35 سے زائد مشتبہ افرادگرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فرنٹیئر کور کا آپریشن جاری ہے۔ مستونگ اور پنجگور میں سرچ آپریشن کے دوران 35سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ایف سی اور پولیس نے مستونگ کے علاقوں درین گڑھ، کانک، کوشک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے خود اس آپریشن کی فضائی نگرانی کی۔ترجمان ایف سی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اب تک 20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ مستونگ کے علاقے ڈولائی میں سرچ آپریشن تا حال جاری ہے۔ دوسری جانب پنجگور کے علاقے وشبود میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور دستی بموں سے حملہ بھی کیا۔ جوابی کارروائی میں 15سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 344603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش