QR CodeQR Code

پیغام مصطفٰی کانفرنس میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگا، علامہ رمضان توقیر

کانفرنس یکم فروری 2014ء ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوگی

25 Jan 2014 01:11

اسلام ٹائمز: کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں ہونیوالے اجلاس کے دوران شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر نے کہا ہے کہ مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماء پیغام مصطفٰی کانفرنس میں شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر اور سابق مشیر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ پیغام مصطفٰی کانفرنس میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگا اور کانفرنس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے سربراہان، رہنماء اور اکابرین شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیغام مصطفٰی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والے کثیر الجماعتی اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری قاسم قریشی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سلیم ارشد، جنرل سیکرٹری بشیر ہرگن، ہیبت اللہ صدیقی، سخاوت حسین زیدی، اشعر زیدی، کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مورخہ یکم فروری 2014ء شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام پیغام مصطفٰی کانفرنس، لیاقت پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف مذہبی جماعتیں شریک ہونگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 344644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/344644/پیغام-مصطف-ی-کانفرنس-میں-اتحاد-بین-المسلمین-کا-عملی-مظاہرہ-ہوگا-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org