QR CodeQR Code

اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن، 13 ملزمان سمیت 82 مشتبہ افراد گرفتار

25 Jan 2014 12:48

اسلام ٹائمز:مشتبہ افراد سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 13 مجرموں سمیت 82 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں صدر زون کے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن چھبیس نمبر چنگی اور برما ٹاون میں کیا گیا۔ مشتبہ افراد سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 344775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/344775/اسلام-ا-باد-پولیس-کا-سرچ-ا-پریشن-13-ملزمان-سمیت-82-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org