QR CodeQR Code

اگر وعدوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہمارا اگلا مطالبہ مرکزی حکومت کی معزولی ہو گی، علامہ سید ہاشم موسوی

25 Jan 2014 13:13

اسلام ٹائمز: مرکزی امام بارگاہ حسینی کلاں کوئٹہ میں نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کا کہنا تھا کہ شیعیانِ حیدر کرار (ع) نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کی خاطر صبر کا دامن تھامے رکھا اور ہماری کامیابی ہمیشہ اسی طرح میدانِ عمل میں حاضر رہنے سے ہی ممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی دہشتگردوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ زائرین کربلا کی بس کو مستونگ کے مقام پر درجنوں بار نشانہ بنایا گیا، لیکن حکومت نے ہمیشہ چشم پوشی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو اگر صوبے میں دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اختیارات حاصل نہیں تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شُہداء کے لواحقین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کراتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کرینگے۔ لیکن اگر حکومت نے اس بار بھی اپنے وعدہ پر عمل نہ کیا تو ہمارا اگلا مطالبہ اسلام آباد میں مرکزی حکومت کی معزولی ہوگی۔ امام جمعہ کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں شیعیان حیدر کرار (ع) کا بےگناہ خون بہایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں محبانِ اہلبیت (ع) پر پے در پے حملے ہوئے لیکن انہوں نے پاکستان کی بقاء و سلامتی کی خاطر صبر کا دامن ہاتھ میں تھامے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مومنین کی کامیابی ہمیشہ اسی طرح میدانِ عمل میں حاضر رہنے سے ہی ممکن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 344783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/344783/اگر-وعدوں-پر-عملدرآمد-نہ-ہوا-ہمارا-اگلا-مطالبہ-مرکزی-حکومت-کی-معزولی-ہو-گی-علامہ-سید-ہاشم-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org