QR CodeQR Code

زائرین کیلئے کوئٹہ سے ایران بس سروس سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دی گئی ہے، اسد گیلانی

25 Jan 2014 13:23

اسلام ٹائمز: صوبائی سیکرٹری داخلہ کا نجی ٹی وی سے بات چیت میں‌ کہنا تھا کہ ایران سے تفتان آنے والے 155 زائرین کو سی ون تھری طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔ مزید زائرین کو کل سی ون تھری طیارے کے ذریعے کوئٹہ لایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اسد الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تفتان ایران جانے اور آنے والے زائرین کیلئے بس سروس سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردی گئی ہے۔ دالبندین سے سی ون تھری طیارے کے ذریعے 155 زائرین کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ اسد الرحمن گیلانی نے کہا کہ مستونگ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور جب تک سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اس وقت تک بس سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے تفتان آنے والے 155 زائرین کو سی ون تھری طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔ مزید زائرین کو کل سی ون تھری طیارے کے ذریعے کوئٹہ لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ایران جانے والے زائرین کیلئے ہوائی جہاز میں رعایتی ٹکٹ دینے کی تجویز دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 344788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/344788/زائرین-کیلئے-کوئٹہ-سے-ایران-بس-سروس-سکیورٹی-خدشات-کے-پیش-نظر-بند-کر-دی-گئی-ہے-اسد-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org