QR CodeQR Code

پاکستان بھیڑیوں کا نہیں بلکہ 18کروڑ انسانوں کا ملک ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

25 Jan 2014 13:38

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایک اسلام کے لیے مار رہا ہے اور دوسرا اسلام کے لیے مر رہا ہے خدارا اسلام پر رحم کریں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ ملک اور اسلام کی بقاء کے لیے ان درندوں کے خلاف کاروائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دشمن سمجھتا ہے کہ ہم ان مظالم سے ڈر جائیں گے لیکن ہم قربانی دینے والے ہیں اور قربانی دیتے رہیں گے۔ اس وقت جو ظلم ہو رہا ہے پاکستان میں خاص طور پر جو مستونگ میں ہوا ہے اُس کا تدارک کرنا چاہیے۔ اس درندگی میں ملوث دہشتگردوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے'' اسلام ٹائمز'' کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کی انسانیت ہے کہ جو تمہاری بات نہ مانے اُس قتل کردو اسلام اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی انسانیت اس بات کی اجازت دیتی ہے۔ میں اُن دہشتگردوں کو کہتا ہوں کہ تم مسلمان تو نہیں بن سکے کم از کم انسان تو بن جائو۔ پاکستان تحریک انصاف ہر سطح پر مظلوموں  کے ساتھ ہے۔ آج ملک میں کوئی طبقہ بھی محفوظ نہیں ہے کئی برسوں سے دھرتی پر قتل عام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 344803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/344803/پاکستان-بھیڑیوں-کا-نہیں-بلکہ-18کروڑ-انسانوں-ملک-ہے-مخدوم-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org