QR CodeQR Code

پولیو مہم کا تحفظ یا احتجاجی مظاہرے سے بچاؤ، پولیس کی پانچ پلاٹون ڈی آئی خان سے پشاور روانہ

25 Jan 2014 19:07

اسلام ٹائمز: سماجی اور تجارتی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرقہ واریت اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے شہر کو اضافی نفری فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے حساس شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے فرنٹیر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کی پانچ پلاٹون پشاور روانہ ہوگئی ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں اضافی نفری کی ضرورت ہے۔ ہر پولیو ٹیم کی حفاطت کے لئے دو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر کے عوامی اور تجارتی حلقوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان پہلے ہی دہشت گردی اور فرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے۔ جہاں پر اضافی نفری کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے بجائے اضافی نفری فراہم کرنے کے پہلے سے موجود نفری بھی واپس لینا سوالیہ نشان ہے۔ یہ بھی اتفاق کی بات ہے کہ کل صبح ڈی آئی خان سے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک ہونے کے لیے جمعیت علماء اسلام کے قافلے روانہ ہونگے، جبکہ آج صبح پولیس کی پانچ پلاٹون روانہ ہوچکی ہیں۔ اب صوبائی حکومت اس پولیس کو پولیو مہم کی حفاظت کے لیے استعمال کرتی ہے یا احتجاجی مظاہرے سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے، ان پلاٹون سے اپنی سکیورٹی کا کام لیتی ہے۔ اس کا اندازہ کل کے پشاور میں ہونے والے مظاہرے کے بعد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 344931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/344931/پولیو-مہم-کا-تحفظ-یا-احتجاجی-مظاہرے-سے-بچاؤ-پولیس-کی-پانچ-پلاٹون-ڈی-آئی-خان-پشاور-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org