QR CodeQR Code

کراچی میں ایک ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

26 Jan 2014 16:49

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دہشتگردی کی حالیہ واقعات کے بعد آج رات 12 بجے سے آئندہ 30 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر کے بعد سندھ حکومت نے روایتی طور پر اس کا بدلہ عوام سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دہشتگردی کی حالیہ واقعات کے بعد آج رات 12 بجے سے آئندہ 30 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم 12 برس سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے شہر بھر میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 17 بے گناہ شہریوں کو موت کی نیند سلادیا تھا جبکہ جمعے کے روز بھی مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے دستی بم حملے کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 345225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/345225/کراچی-میں-ایک-ماہ-کے-لئے-ڈبل-سواری-پر-پابندی-عائد-نوٹی-فکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org