0
Sunday 26 Jan 2014 18:50

دہشتگرد ٹولہ کسی خاص مکتب فکر کا دشمن نہیں بلکہ اسلام کو دہشتگرد دین ثابت کرنا چاہتا ہے، علامہ عارف واحدی

دہشتگرد ٹولہ کسی خاص مکتب فکر کا دشمن نہیں بلکہ اسلام کو دہشتگرد دین ثابت کرنا چاہتا ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ قوم مل کر فرقہ واریت کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکے، شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا پاکستان میں موجود نہیں، ٹیکسلا میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما سردار سید ریا ض حسین شاہ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امت مسلمہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وسعت قلب کی ضرورت ہے، ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ دہشت گرد مخصوص ٹولہ، مکتب فکر کے دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام کو دہشت گرد دین ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ 
سابق جج بنکنگ کورٹ سید حامد علی بخاری نے کہا کہ ایمان قلب سے منور ہو کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے حسینیت (ع) کا پیغام بھی وحدت کا پیغام ہے اتفاق و اتحاد سے دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کو شکست دی جاسکتی ہے دین اسلام میں کہیں بھی فرقہ واریت نہیں بلکہ اسلام فرقہ واریت اور تشدد کی مذمت کرتا ہے قوم کو متحد ہو کر پاکستان کو بچانا ہے۔ 
قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام دین حق ہے، فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے وزیراعلٰی پنجاب کو چار نکات دیئے ہیں، ہمارا اسلام ایک، کتاب ایک، نبی ایک، پھر جھگڑا کیا ہے، تفریق ڈالنے والوں کو مل کر ناکام بنانا ہے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن) انجم عقیل خان، چیف منسٹر کے ایڈوائزر میاں احسان الحق، اے ای جی سید رضا عباس ایڈووکیٹ، ڈپٹی اٹارنی جنرل مرزا وقاص رؤف، ٹیکسلا بار کے صدر راجہ غلام مرتضٰی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 345247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش