0
Sunday 26 Jan 2014 20:44

حکمران امریکی نہیں ملکی مفاد کو ملحوظ رکھ کر فیصلے کریں، محمود الرشید

حکمران امریکی نہیں ملکی مفاد کو ملحوظ رکھ کر فیصلے کریں، محمود الرشید
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا، حکومت کی تمام پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی حکمران سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے، حکمرانوں کو امریکہ کی بجائے ملکی مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت صرف ناکام نہیں ہوئی بلکہ ناکام ترین حکومت ہے جس نے ملک کو مسائل اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے قوم کو کوئی ریلیف نہیں دیا جس کے بعد ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کا اہم ترین مسئلہ ہے لیکن حکمران اس کے خاتمے میں بھی سنجیدہ نظر نہیں آتے اور اپوزیشن سے مشاورت کی بجائے یکطرفہ فیصلے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک مزید مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 345271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش