QR CodeQR Code

دہشت گرد امریکہ اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں

حکومت کی طالبان پالیسی ابہام کا شکار ہے،صاحبزادہ حامد رضا

26 Jan 2014 21:00

اسلام ٹائمز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے تھنک ٹینک کے دوروزہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بروقت فیصلہ نہ کر سکنے والے حکمران کو رخصت ہونا پڑتا ہے اور جو ریاست نفاذِ قانون نہ کروا سکے وہ باقی نہیں رہتی۔ شدت پسندوں کے حامیوں پر غداری کے مقدمے چلائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج پر حملہ کرنے والوں کے خلاف جوابی کارروائی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینا ضروری ہو گیا ہے۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی فوجیوں کو مروانا اور دہشت گردوں کو بچانا چاہتی ہیں۔ صوفیاء کو ماننے والے فسادی نہیں میلادی ہیں۔ دہشت گردوں کی حمایت میں بیان دینے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔ طالبان کے اساتذہ انہیں ہتھیار پھینکنے پر مجبور کریں۔ غیرمسلح ہونے پر آمادہ طالبان کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے۔ مذہب کا منفی استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ پاکستان جعلی جہاد کے منفی اثرات کی زد میں ہے۔ حکمران نئے سقوط سے پہلے سکوت توڑیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک کے دو روزہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تھنک ٹینک کے اجلاس میں 2014 کے لیے تنظیمی منصوبہ بندی تیار کی گئی اور ملکی حالات کا جائزہ لے کر اہم سفارشات تیار کی گئیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے اہل حق اسلام اور پاکستان کیلئے جینے مرنے کا عہد کر چکے ہیں۔ حکومت کی طالبان پالیسی ابہام کا شکار ہے۔ قوم جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہے۔ حکومت قوم کو بے رحم دہشت گردوں سے نجات دلائے۔ امن کی بحالی کی کنجی ریاستی اداروں کے پاس ہے۔ بروقت فیصلہ نہ کر سکنے والے حکمران کو رخصت ہونا پڑتا ہے اور جو ریاست نفاذِ قانون نہ کروا سکے وہ باقی نہیں رہتی۔ شدت پسندوں کے حامیوں پر غداری کے مقدمے چلائے جائیں۔ دہشت گرد امریکہ اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان کو جرأت مند لیڈر کی ضرورت ہے۔ ملک دھماکوں سے گونج رہا ہے اور وزراء ہلے گلے میں مصروف ہیں۔ حقیقی علماء حقیقی اسلام پیش کرنے کے لیے میدان میں آئیں۔


خبر کا کوڈ: 345278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/345278/حکومت-کی-طالبان-پالیسی-ابہام-کا-شکار-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org