QR CodeQR Code

کیا وہ آئین کے مطابق زندگی گزارنے پر تیار ہیں

نون لیگ آج طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے گی، پرویز رشید

27 Jan 2014 09:28

اسلام ٹائمز: برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی دنوں میں طالبان نے مسلح افواج، اسکولوں، عبادت گاہوں اور عام شہریوں پر متعدد حملے کئے ہیں، انہیں اس کا بھی جواب دینا ہوگا کہ انھوں نے یہ حملے کیوں کئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج نون لیگ کے اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا، دیکھیں گے کہ طالبان آئین کے مطابق زندگی گزارنے پر تیار ہوگئے ہیں یا نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ آج پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے مذاکرات کی دوبارہ پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ طالبان کا بیان سیاسی ہے یا وہ آئین کے مطابق زندگی گزارنے پر تیار ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی دنوں میں طالبان نے مسلح افواج، اسکولوں، عبادت گاہوں اور عام شہریوں پر متعدد حملے کئے ہیں، انہیں اس کا بھی جواب دینا ہوگا کہ انھوں نے یہ حملے کیوں کئے۔ ذرائع کے مطابق صبح گیارہ بجے وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اس اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً دہشت گردی کے حوالے سے پارٹی رہنماوٴں اور ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا، جبکہ انہیں نئی قومی سلامتی پالیسی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ شام چار بجے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی حکومت کی جانب سے طالبان سے بات چیت کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 345325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/345325/نون-لیگ-آج-طالبان-کی-مذاکرات-پیشکش-کا-جائزہ-لے-گی-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org