QR CodeQR Code

افغانستان میں غیر ملکی افواج کی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

17 Aug 2010 15:22

اسلام ٹائمز:افغانستان پر 2001ء سے امریکی و اتحادی فوج کی جارحیت کے بعد 1226 امریکی،331برطانوی اور 445 دیگر ممالک کے فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔رواں برس 434 جبکہ 2009ء میں 521 فوجی ہلاک ہوئے


کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغانستان میں غیر ملکی افواج کی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان پر 2001ء سے امریکی و اتحادی فوج کی جارحیت کے بعد 1226 امریکی،331برطانوی اور 445 دیگر ممالک کے فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔رواں برس 434 جبکہ 2009ء میں 521 فوجی ہلاک ہوئے۔ اس وقت افغانستان میں طالبان و دیگر عسکریت پسندوں سے ایک لاکھ 40ہزار امریکی و اتحادی فوجی پنجہ آزمائی میں مصروف ہیں۔رواں برس افغان شہریوں کی ہلاکتیں1271 اور1997 زخمی ہوئے۔










خبر کا کوڈ: 34557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/34557/افغانستان-میں-غیر-ملکی-افواج-کی-ہلاکتوں-تعداد-2-ہزار-سے-تجاوز-کر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org