QR CodeQR Code

بلدیاتی الیکشن، خیبر پختونخوا میں اے این پی، پی پی اور جے یو آئی کا اتحاد

28 Jan 2014 09:26

اسلام ٹائمز: سہ فریقی اتحاد کے سربراہ میاں افتخار حسین نے بتایا کہ کوئی آئینی اور قانونی پیچیدگی نہ ہوئی تو تینوں پارٹیاں ایک ہی انتخابی نشان کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے انتخابی اتحاد قائم کرلیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے جے یو آئی (ف) اور پی پی پی کے قائدین کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اے این پی، پی پی پی اور جے یو آئی صوبے میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات مل کر لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر تینوں پارٹیاں سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گی۔ سہ فریقی اتحاد کے سربراہ میاں افتخار حسین نے بتایا کہ کوئی آئینی اور قانونی پیچیدگی نہ ہوئی تو تینوں پارٹیاں ایک ہی انتخابی نشان کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 345644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/345644/بلدیاتی-الیکشن-خیبر-پختونخوا-میں-اے-این-پی-اور-جے-یو-ا-ئی-کا-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org