QR CodeQR Code

وزیراعظم دہشت گردوں کے مسلسل حملوں پر غصے میں آگئے، چشمہ میز پر دے مارا

28 Jan 2014 07:41

اسلام ٹائمز: پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا مشکل حالات ہیں، ارکان کو کروڑوں روپے نہیں دے سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے مسلسل حملوں پر غصے میں آگئے اور چشمہ میز پر دے مارا۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے سے معذرت کر لی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل حالات ہیں، ارکان کو کروڑوں روپے نہیں دے سکتے۔ انہوں نے حکومتی ارکان کو آئندہ ماہ فنڈز دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان ترقیاتی منصوبے جمع کراتے رہیں، جو منصوبہ فوری نوعیت کا ہوگا اس کو فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ نواز شریف نے کہا سابق حکومت ارکان کو فنڈ سے نوازتی رہی اور خزانہ خالی ہو گیا ارکان کا تعاون درکار ہے۔ اجلاس کے دوران اراکین کو حکومت کی گزشتہ سات ماہ کی کارکردگی اور خارجہ پالیسی سے بھی آگاہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 345740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/345740/وزیراعظم-دہشت-گردوں-کے-مسلسل-حملوں-پر-غصے-میں-آگئے-چشمہ-میز-دے-مارا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org