QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک عورت ہلاک دو زخمی

28 Jan 2014 20:48

اسلام ٹائمز: حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ افغان سرحد کے قریب واقع کرم ایجنسی وفاقی حکومت کے زیر انتظام 7 قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے کرم میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں ایک عورت ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، پاک افغان سرحد سے قریب بالائی کرم کے علاقے سرسارنگ میں نا معلوم افراد نے سڑک کنارے بم نصب کیے تھے۔ منگل کو تین خواتین سڑک پر جا رہی تھیں کہ بم سے ٹکرانے پر وہ زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گئے۔ واقعہ میں ایک عورت موقع پر ہی ہلاک جبکہ ان کی دو بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔ زخمی خواتین کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ افغان سرحد کے قریب واقع کرم ایجنسی وفاقی حکومت کے زیر انتظام 7 قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے۔


خبر کا کوڈ: 346012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346012/کرم-ایجنسی-بارودی-سرنگ-کے-دھماکے-میں-ایک-عورت-ہلاک-دو-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org