0
Wednesday 29 Jan 2014 00:52

مال روڈ اور جی ٹی روڈ پر دھرنوں کے بجائے عوامی مسائل حل کئے جائیں، فیصل کریم خان کنڈی

مال روڈ اور جی ٹی روڈ پر دھرنوں کے بجائے عوامی مسائل حل کئے جائیں، فیصل کریم خان کنڈی
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امن و امان جیسے نازک ایشو پر وفاق اور صوبے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں، جبکہ وزیراعظم کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی ہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، جبکہ وزیراعظم کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی سے سلامتی کے ایشو پر ملاقات کرلیں۔ انھوں نے کہا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جلوہ گر ہو کر اراکین کو کو اپنی زیارت کرائیں۔ انھوں نے کہا قومی اسمبلی کو حکمران پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ربڑ سٹمپ بنا کر رکھ دیا ہے۔ 

انھوں نے کہا طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت اور مولانا سمیع الحق کے بیانات میں حد درجہ تضاد موجود ہے، قول و فعل میں پائے جانیوالے تضاد کی وجہ سے عوام حکمرانوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ انھوں نے کہا گڈ گورنس کی یہ حالت ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی رہائشگاہ پر بجلی چوری کے سلسلے میں چھاپے مار رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کے اتحادی جی ٹی روڈ پر اور پی ٹی آئی مال روڈ پر دھرنوں میں مصروف ہیں۔ دھرنوں سے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا میں ملکر انتخابات میں حصہ لیں گی، اس مقصد کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 346085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش