QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں دہشت گردوں کی موجودگی کااعتراف کر لیا

29 Jan 2014 09:44

اسلام ٹائمز: ایک انٹرویو میں وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں دہشت گردوں کیخلاف سخت آپر یشن کی تیاریاں مکمل کر چکی ہے جس کے تحت لاہور، راولپنڈی سمیت 174 مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں پر پنجابی، افغانی اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ ہو گیا ہے، عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ برطانوی اخبار ’’گارجین‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، آپریشن 10 سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپریشن کیسے کرنا ہے؟، اس کا فیصلہ مسلح افواج کریں گی۔ انھوں نے کہا قومی اسمبلی کی بھاری اکژیت نے فوجی آپریشن کے حق میں ووٹ دیا، ڈرون حملوں نے دہشتگردوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے، بظاہر ہر کوئی ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے، اندرونی طور پر ہر کوئی سمجھتا ہے کہ ڈرون حملے اچھے ہیں۔

انٹرویو میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے مزید کہا پنجاب حکومت صوبے میں دہشت گردوں کیخلاف سخت آپر یشن کی تیاریاں مکمل کر چکی ہے جس کے تحت لاہور، راولپنڈی سمیت 174 مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں پر پنجابی، افغانی اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت عسکریت پنسدوں کی موجودگی کے حوالے سے سب سے زیادہ حساس راولپنڈی ہے۔ پولیس دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مل کر کارروائی کریگی جس کا باقاعدہ آغاز بہت جلد کر دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 346130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346130/رانا-ثناء-اللہ-نے-پنجاب-میں-دہشت-گردوں-کی-موجودگی-کااعتراف-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org