QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 6 کارکنان گرفتار

29 Jan 2014 13:33

اسلام ٹائمز: رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں 2 دہشتگرد پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن اور اسکے اطراف میں رینجزر کی بھاری نفری نے سرچ آپریش کرکے کالعدم تنظیموں کے 6 کارکنان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان ریجنرز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران شاہ لطیف ٹاؤن کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور کالعدم تنظیموں کے 6 کارکنوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے مختلف اقسام کے 28 غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے افراد میں 2 افراد پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔ واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال اور سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 346234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346234/کراچی-میں-رینجرز-کا-سرچ-آپریشن-کالعدم-تنظیموں-کے-6-کارکنان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org