QR CodeQR Code

آپریشن کے حوالے سے بیان پر رانا ثنا اللہ سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ

29 Jan 2014 18:49

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ سے نوٹس میں انٹرویو کے حوالے سے تفصیلی وضاحت طلب کی جائے گی اور انٹرویو کی ویڈیو یا مسودہ بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ خان نے برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں بیان دیا تھا کہ طالبان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی پارٹی قیادت نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کی طرف سے طالبان کیخلاف آپریشن کے حوالے سے بیان پر بذریعہ نوٹس وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ سے نوٹس میں انٹرویو کے حوالے سے تفصیلی وضاحت طلب کی جائے گی اور انٹرویو کی ویڈیو یا مسودہ بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بیان دیا تھا کہ طالبان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ رانا ثنا اللہ کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ برطانوی اخبار نے مجھ سے غلط بیان منسوب کیا۔


خبر کا کوڈ: 346382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346382/آپریشن-کے-حوالے-سے-بیان-پر-رانا-ثنا-اللہ-وضاحت-طلب-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org