0
Wednesday 29 Jan 2014 19:01

لاہور میں دہشتگردی کے شدید خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور میں دہشتگردی کے شدید خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے حساس اداروں کی طرف سے دہشتگردی کے شدید خطرات کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا، ڈی سی او نے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے صوبائی دارالحکومت میں تخریب کاروں کی طرف سے ممکنہ کارروائی کی اطلاعات کے بعد اہم سرکاری ونجی عمارتوں خصوصاً قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور رش والے مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی نظام کو سخت کر کے پٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے مسلسل رابطے میں ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کے لئے سول ڈیفنس اور ریسکیو1122 کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 346389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش