QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ کو ایلیٹ فورس کی جدید تربیت کیلئے 160 ملین روپے دینے کی منظوری

29 Jan 2014 19:19

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق اس گرانٹ سے انٹرویوز کے مرحلے سے گزرنے والے انسداد دہشتگردی فورس کے اہلکاروں کو ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول میں تربیت اور دیگر اخراجات پر خرچ کی جائے گی، اعلیٰ افسروں نے محکمہ خزانہ کو فوری گرانٹ کے اجراء کا حکم دیدیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام کے سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں ایلیٹ فورس کی ٹریننگ کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کیلئے 160 ملین روپے گرانٹ دینے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے انسداد دہشت گردی کے کارروائیوں کو موثر بنانے کیلئے وزارت خزانہ سے 160 ملین روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس گرانٹ سے انٹرویوز کے مرحلے سے گزرنے والے انسداد دہشتگردی فورس کے اہلکاروں کو ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول میں تربیت اوردیگر اخراجات پر خرچ کی جائے گی۔ اعلیٰ افسروں نے محکمہ خزانہ کو فوری گرانٹ کے اجراء کا حکم دیدیا ہے یہ رقم بلاتاخیر محکمہ داخلہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 346397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346397/محکمہ-داخلہ-کو-ایلیٹ-فورس-کی-جدید-تربیت-کیلئے-160-ملین-روپے-دینے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org