0
Wednesday 29 Jan 2014 21:44

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی اخبار کی خبر بے بنیاد ہے، دفترخارجہ

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی اخبار کی خبر بے بنیاد ہے، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے امریکی اخبار میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بےبنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ اور بہترین کمانڈر اور کنٹرول سسٹم کے تحت ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اخبار کی پاک امریکہ ڈائیلاگ کے موقع پر اس طرح کی بےبنیاد خبر باقاعدہ منصوبہ بندی اور سازش ہے، پاکستان کا محفوظ ایٹمی پلانٹس چلانے کا چالیس سال کا ریکارڈ ہے۔ پاکستان آئی اے ای اے کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اخبار کی خبر امریکی قیادت کے اعتماد سے عدم مطابقت رکھتی ہے، پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں اور پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے اپنے مقصد پر قائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 346461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش