0
Wednesday 29 Jan 2014 22:03

کراچی، دستی بم حملے میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلیم الدین زخمی

کراچی، دستی بم حملے میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلیم الدین زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قصبہ موڑ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلیم الدین زخمی ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی کو بھی شیدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں قصبہ موڑ کے مقام پر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلیم الدین کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سلیم الدین زخمی جب کہ دستی بم حملے سے گاڑی کا پچھلہ حصہ، چھت اور شیسے ٹوٹ گئے۔ حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے سلیم الدین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ان کے بائیں ہاتھ ،کندھے اور کمر کا حصہ متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں اُس وقت کی پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 346467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش