0
Thursday 30 Jan 2014 00:03

لوگ تنگ دستی اور غربت کے ہاتھوں خود کشیوں پر مجبور ہیں، آصف محمود اخوانی

لوگ تنگ دستی اور غربت کے ہاتھوں خود کشیوں پر مجبور ہیں، آصف محمود اخوانی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی عوام کو مشکلات اور مصائب سے نجات دلا سکتی ہے۔ سابق اور موجودہ حکمرانوں نے عوام کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے تحفے دیے ہیں۔ لوگ تنگ دستی اور غربت کے ہاتھوں خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ یہ بات انہوں نے صوبائی حلقہ 201بدھلہ سنت کے تنظیمی دورہ کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امیر حلقہ چوہدری صدیق ظفر اور ڈاکٹر محمود احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آصف اخوانی نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی فلاح کیلئے تعلیم، صحت اور خوراک کی ضروریات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ حکمرانوں کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے باعث پاکستان میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور ماضی میں جماعت اسلامی کے وزراء اور اراکین اسمبلی نے اپنے ادوار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے مثال کام کیے۔
خبر کا کوڈ : 346496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش