0
Thursday 30 Jan 2014 07:19

مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 19 ہری پور سے کامیاب، دو افراد جاں بحق

مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 19 ہری پور سے کامیاب، دو افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 19 ہری پور کے سات پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے الیکشن میں نواز لیگ کے عمر ایوب خان نے کامیابی حاصل کرلی، کھلابٹ پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد سات مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی، جس میں ووٹزز کی کل تعداد 9198 تھی، غیر حتمی نتائج کے مطابق سات پولنگ اسٹیشن کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے عمر ایوب خان نے 2853 جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عامر زمان نے 2260 ووٹ حاصل کئے، اس طرح راجہ عامر زمان کا 620 ووٹ سے شکست ہوئی، ادھر کھلابٹ کے علاقہ سیکٹر ون چاندنی چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کھلابٹ کا رہائشی محبوب خان موقع پر جاں بحق جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار خرم ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔
خبر کا کوڈ : 346552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش