QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام رحمت للعالمین (ص) کانفرنس آج ہوگی

30 Jan 2014 10:30

اسلام ٹائمز: ایوان قائد، فاطمہ جناح پارک میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی صدارت سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت محمد مصطفٰی (ص) کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام رحمۃ للعالمین (ص) کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ایوان قائد، فاطمہ جناح پارک میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی صدارت سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کریں جبکہ دیگر میں علامہ ساجد نقوی، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پیر سید محفوظ مشہدی، مولانا طیب طاہری، حافظ ابتسام الہی ظہیر، صاحبزادہ حامد رضا، پیر ناصر جمیل ہاشمی اور علامہ امین شہیدی کی آمد متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 346568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346568/ملی-یکجہتی-کونسل-کے-زیراہتمام-رحمت-للعالمین-ص-کانفرنس-آج-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org