QR CodeQR Code

کوئٹہ، گورنر بلوچستان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات

30 Jan 2014 11:57

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران وفد کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو فعال بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ریل اور روڈ نیٹ ورک بنایا جائے۔ منصوبے کے قیام سے خطہ میں امن اور چمن سرحدی تجارت کی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ایشائی ترقیاتی بینک وفد کا گورنر سے ملاقات میں کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک چمن میں مختلف سرحدی سہولیات کی فراہمی کے ایک منصوبے پر عملدرآمد کے لئے فنڈز فراہم کرے گا۔ ان سہولیات میں تجارتی و حفاظتی سہولیات شامل ہوں گی۔ گورنر نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے اور خطہ میں امن کے قیام سے چمن سرحدی تجارت کی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور ان سہولیات کی فراہمی سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ کو فعال بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ریل اور روڈ نیٹ ورک بنایا جائے۔ دریں اثناء گورنر سے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چمن انجینئر داور خان کی قیادت میں بھی ایک وفد نے ملاقات کی اور چمن میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا۔ وفد میں حاجی قسیم خان اچکزئی، حاجی عمران خان اور محبت خان مندوخیل شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 346576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346576/کوئٹہ-گورنر-بلوچستان-سے-ایشیائی-ترقیاتی-بینک-کے-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org