QR CodeQR Code

آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 50 ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان

18 Aug 2010 14:25

اسلام ٹائمز: قم کے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر زور دیا اور خود 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قم میں مقیم مرجع عالیقدر آیت العظمی ناصر مکارم شیرازی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام مسلمانوں سے انکی ہر ممکن مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خود بھی سیلاب زدگان کیلئے 50 ہزار ڈالر کی مدد کا اعلان کیا۔ وہ پیر کے دن اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستانی سفیر بخش عباسی سے ملاقات کر رہے تھے۔ پاکستانی سفیر نے انہیں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے پاکستان میں سیلاب کو ایک وسیع اور بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنا تمام مسلمانوں کا دینی وظیفہ ہے۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی جلد از جلد بازیابی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مصیبت میں پاکستانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 34661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/34661/آیت-اللہ-العظمی-ناصر-مکارم-شیرازی-کی-جانب-سے-سیلاب-زدگان-کیلئے-50-ہزار-ڈالر-امداد-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org