QR CodeQR Code

مقدس ہستیوں کیلئے طے شدہ عناوین و القاب کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، علامہ ساجد نقوی

30 Jan 2014 16:44

اسلام ٹائمز: ایک اخباری بیان میں اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ بعض مذہبی رہنماؤں کیجانب سے بعض شخصیات کیلئے مخصوص عناوین و القاب استعمال کیے جا رہے ہیں، اگرچہ وہ یہ عقیدہ رکھتے بھی ہوں لیکن وحدت ملت کا تقاضا ہے کہ وہ برملا ایسے اظہار سے گریز کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی عناوین اور مقدس ہستیوں کے لئے طے شدہ مختص القاب کی خصوصیت کو مدنظر رکھنا اور ایسے عناوین و القاب کے عمومی استعمال سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک اخباری بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدالشہداء کا لقب حضرت حمزہؑ اور حضرت امام حسین (ع) کے ساتھ مختص ہے، اس لقب کو اپنی پسندیدہ شخصیت کے لئے استعمال کرنا فکری انتشار کا موجب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بعض شخصیات کے لئے مخصوص عناوین و القاب استعمال کیے جا رہے ہیں، اگرچہ وہ یہ عقیدہ رکھتے بھی ہوں لیکن مصلحت امت اور وحدت ملت کا تقاضا ہے کہ وہ برملا ایسے اظہار سے گریز کریں، تاکہ اس سے سوء استفادہ نہ ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 346697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346697/مقدس-ہستیوں-کیلئے-طے-شدہ-عناوین-القاب-کو-مدنظر-رکھنا-ضروری-ہے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org