QR CodeQR Code

طالبان سے مذاکرات حکومت کا بزدلانہ فیصلہ ہے، مجلس وحدت مسلمین

30 Jan 2014 20:07

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز کا کہنا ہے کہ طالبان کسی صورت مذاکرات کے مستحق نہیں ان کے شر سے افواج پاکستان، سیاستدان، پولیس اور بیگناہ عوام غرض کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں، ان پر رحم کرنے کا مطلب ان کیساتھ جرم میں برابر کے شریک ہونا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان اور تمام دہشت گرد کالعدم تنظیموں کیخلاف جلد از جلد آپریشن ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کے معصوم اور محب وطن عوام کو ان کے شر سے نجات دلا ئی جا سکے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز کا کہنا تھا کہ طالبان کسی صورت مذاکرات کے مستحق نہیں ان کے شر سے افواج پاکستان، سیاست دان، پولیس اور بے گناہ عوام غرض کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں، ان کیساتھ مذاکرات کرنا اور ان دہشتگردوں پر رحم کرنے کا مطلب ان کیساتھ جرم میں برابر کے شریک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان آئے دن نہتے عوام اور سیکیورٹی اداروں کیساتھ خون کی ہولی کھیلتے ہیں اور حکومت کا ان مٹھی بھر عناصر کے سامنے گھٹنے ٹیکنا نہایت بزدلانہ فیصلہ ہے جس سے عوام اور خصوصا افواج پاکستان کا مورال ڈاوُن ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 346775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346775/طالبان-سے-مذاکرات-حکومت-کا-بزدلانہ-فیصلہ-ہے-مجلس-وحدت-مسلمین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org