QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، امام بارگاہ حضرت امام حسین ﴿ع﴾ کے قریب واقع گھر پر بم حملہ

31 Jan 2014 00:57

اسلام ٹائمز: یاسر عباس سے تیس لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، ایک دن پہلے ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم بھتہ خوروں نے محلہ فاروقیہ کے رہائشی یاسر عباس کو فون کرکے تیس لاکھ روپے بھتہ مانگا اور ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ یاسر عباس نے فون کال کو کسی دوست کی شرارت سمجھ کر اہمیت نہیں دی۔ اگلی صبح یاسر کے موبائل فون پر دھمکی آمیز پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ رات گئے گلی سقلی گراں میں اس کے گھر کے قریب نامعلوم ملزمان نے بم نصب کرکے دھماکہ کر دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں مکان کا گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور بیرونی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم اس دھماکے سے گھر کے مکینوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی ہے۔ گلی سقلی گراں والی اندرون شہر مومنین کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مرکزی امام بارگاہ حضرت امام حسین ﴿ع﴾ بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔ اہل علاقہ نے دہشت گردوں کی دیدہ دلیری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ سٹی تھانہ جائے وقوعہ کے عین سامنے  موجود ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 346838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346838/ڈی-آئی-خان-امام-بارگاہ-حضرت-حسین-ع-کے-قریب-واقع-گھر-پر-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org