QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، میرن شوگر ملز پر راکٹ حملے

31 Jan 2014 01:04

اسلام ٹائمز: تھانہ پروآ کی حدود میں واقع میرن شوگر ملز سے نامعلو م ملزمان پچاس لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے تھے، ادائیگی نہ ہونے پر راکٹ فائر کر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک کی حدود میں واقع میرن شوگر ملز سے نامعلوم ملزمان پچاس لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے تھے۔ مالکان کی جانب سے انکار پر شوگر ملز پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ حملے میں دو راکٹ فائر کئے گئے جو ملز کے اندرونی علاقے میں جا گرے۔ جس سے ملز کی دیواروں اور مشینری کو جزوی نقصان پہنچا۔ ملز انتظامیہ نے واقعہ سے متعلق پولیس کو مطلع کر دیا، جبکہ میڈیا نے جب تھانہ پروآ پولیس سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو انھوں نے اس واقعہ کی صحت سے ہی انکار کر دیا۔ جب کہ ملز انتظامیہ نے کہا ہے کہ پولیس نے یقین دلایا ہے بھتہ خوروں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 346842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346842/ڈی-آئی-خان-میرن-شوگر-ملز-پر-راکٹ-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org