QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس نے عوام کی حفاظت کیلئے جہد مسلسل جاری رکھی ہوئی ہے، عبدالغفور خان آفریدی

31 Jan 2014 01:22

اسلام ٹائمز: معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں موبائل گشت کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالغفور خان آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر امن کا قیام ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اے ایس جمعیل کی شہادت پر خیبر پختونخوا پولیس کو فخر ہے، پولیس نے عوام کی حفاظت کے لیے جہد مسلسل جاری رکھی ہوئی ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انھوں نے کہا سزا اور جزا کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے عوام پولیس سے خود رابطے میں رہیں اور درمیان میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔ 
انھوں نے کہا ہر تھانے کا ایس ایچ او کسی بھی معاملے میں عوام کو جوابدہ ہے اور ہر کارروائی قانون کے دائرہ میں رہ کر کرنے کا پابند ہے۔ مصالحتی کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جائے گا اور کسی بھی مصالحتی کمیٹی میں سیاسی لوگوں کو اپنے فیصلے مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مصالحتی کمیٹیوں کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ جیوری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ڈی آئی خان اور ٹانک کو دہشت گردی کے مسائل کا شدت سے سامنا ہے، تاہم پولیس عوام کی حفاظت سے غافل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 346844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346844/ڈی-آئی-خان-پولیس-نے-عوام-کی-حفاظت-کیلئے-جہد-مسلسل-جاری-رکھی-ہوئی-ہے-عبدالغفور-آفریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org