QR CodeQR Code

تخریب کاری کا خدشہ، گومل یونیورسٹی میں تمام ایسوسی ایشنز کی سرگرمیوں پر پابندی

31 Jan 2014 01:54

اسلام ٹائمز: گومل یونیورسٹی کو دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کو تخریب کاروں کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تخریب کاروں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے کچھ مطالبات بھی رکھے ہیں۔ تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام ایسوسی ایشنز کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔  وائس چانسلر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر نے ایسوسی ایشنز کی سرگرمیوں پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی غیر معینہ مدت تک نافذ رہے گی، جبکہ نیا سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 346854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346854/تخریب-کاری-کا-خدشہ-گومل-یونیورسٹی-میں-تمام-ایسوسی-ایشنز-کی-سرگرمیوں-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org