0
Friday 31 Jan 2014 18:40

طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کا آپشن موجود ہے، رانا ثناء اللہ

طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کا آپشن موجود ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناءاللہ نے پریس انسٹیٹیوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں، اگر دہشتگرد کہیں چھپے ہوئے ہیں تو انکی نشاندہی کی جائے تاکہ انہیں باہر نکال کر کارروائی کی جائے گی۔ جیلوں کی سکیورٹی فول پروف ہے، اہم دہشتگردوں کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ آپریشن سے متعلق میرا بیان غلط شائع کیا گیا جس کی تردید بھی کر چکا ہوں، اگر مسائل جنگ و جدل کے بغیر مذاکرات سے حل ہو جاتے ہیں تو اس سے اچھی کوئی بات ہو ہی نہیں سکتی اور اگر مذاکرت کامیاب نہیں ہوتے تو قومی لیڈر شپ، سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہو گا کیونکہ آپریشن کا آپشن تو ہر وقت کھلا رہتا ہے لیکن مذاکرات کے دوران آپریشن کی بات نہیں کرنا چاہیئے، اس سے مذاکرات کا عمل سبوتاژ ہوتا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی نامناسب بات کی ہے جبکہ عمران خان کو بھی دھرنا سیاست پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے چھوڑ دینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 346927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش