QR CodeQR Code

کرم ایجنسی میں پولیو ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کردی گئی

31 Jan 2014 18:52

اسلام ٹائمز: اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پاراچنار مقصودالحسن اور ڈاکٹر حامد علی کا کہنا تھا کا اپر کرم ایجنسی میں 1999ء کے بعد پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور یہاں کے قبائل ویکسینیشن میں بھر پور تعاون کررہے ہیں


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی ميں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 20 ہزار بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے قظرے پلانے کیلئے ایک سو 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دور دراز اور دشوار گذار پہاڑی علاقوں میں بھی گھر گھر جاکر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلارہے ہیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پاراچنار مقصودالحسن اور ڈاکٹر حامد علی کا کہنا تھا کا اپر کرم ایجنسی میں 1999ء کے بعد پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور یہاں کے قبائل ویکسینیشن میں بھر پور تعاون کررہے ہیں اور کرم ایجنسی کو پولیو فری زون بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں.


خبر کا کوڈ: 347079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/347079/کرم-ایجنسی-میں-پولیو-ویکسینیشن-کی-خصوصی-مہم-شروع-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org