0
Friday 31 Jan 2014 18:55

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کو انکی مرضی کے مقام پر مذاکرات کی پیشکش کردی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کو انکی مرضی کے مقام پر مذاکرات کی پیشکش کردی
اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات کی کمیٹی نے فریقین سے متنازعہ بیان بازی فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخصیت مددگار ہوئی تو اس کا تعاون لیا جائے گا، کمیٹی نے مذاکرات، طالبان کی مرضی کے مقام پر کرنے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بھی آن بورڈ ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد اس چار رکنی کمیٹی کے رکن اور کوارڈینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں کھلا مینڈیٹ دے دیا ہے، مذاکراتی عمل، مہینوں یا برسوں کا نہیں دنوں اور ہفتوں کا ہوگا، مذاکرات کا انحصار طالبان شوری کے فیصلے پر ہے، بہت سے معاملات طالبان کے ردعمل سے جڑے ہیں، عرفان صدیقی نے بتایا کہ کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند کی نامزدگی، حکومت خیبرپختونخوا کی تائید سے کی گئی ہے، مذاکراتی اقدام کے فیصلے میں تمام ادارے بھی شامل ہیں، مذاکراتی عمل میں کوئی بھی پیشرفت ہوئی تو اسے چھپایا نہیں جائے گا، عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو روزانہ ایک گھنٹہ کا وقت دینے کی پیشکش کر دی ہے، کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کے وزراء اور عہدے داروں کے ساتھ طالبان بھی ایسی بیان بازی نہ کریں جو کمیٹی کی کارکردگی متاثر کرسکتی ہو۔
خبر کا کوڈ : 347080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش