0
Saturday 1 Feb 2014 15:08

امریکا اور برطانیہ کویقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، قادر مگسی

امریکا اور برطانیہ کویقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، قادر مگسی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کو اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، سندھ سندھیوں کا اپنا دیش ہے جس پر حق بھی سندھیوں کا ہے، متحدہ قومی مومنٹ دہشت گرد تنظیم ہے جس نے ہمیشہ سندھ کے خلاف سازشیں کی ہیں مگر سندھ کی تقسیم کا فارمولہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خبر رساں نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، سندھ کے قومی وسائل کو بڑی بے دردی کے ساتھ لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں افراد بھوک بے روزگاری کا شکار ہیں مگر سندھ حکومت سندھ کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بھی ناکام ہے۔ قادر مگسی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ قوم کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر وہ سندھ کے عوام کے پاس آئے ہیں اور اس سلسلے میں 9 فروری کو سندھ ترقی پسند پارٹی کراچی میں بھی عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی جہاں پر عوام کا سمندر موجیں مارے گا۔ ڈاکٹر قادر منگسی نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی سندھ کے عوام کی ترجمان بن چکی ہے اور ہم خاموش رہنے کی بجائے سندھ کے اہم اشوز پر منظم جدوجہد کرنے کا یقین رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 347311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش