0
Saturday 1 Feb 2014 22:29

پیام شہداء و اتحاد امت کانفرنس، قائدین کی کثیر تعداد کوئٹہ پہنچ گئی

پیام شہداء و اتحاد امت کانفرنس، قائدین کی کثیر تعداد کوئٹہ پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کوئٹہ میں منعقدہ ''پیام شہداء و اتحاد امت کانفرنس'' میں شرکت کیلئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور ان کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں صاحبزادہ عمار سعید، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ حسن رضا، کوآرڈینیٹر سنی اتحاد کونسل بلوچستان مولانا وزیر القادری اور تحریک منہاج القرآن کے صوبائی ناظم اعلیٰ پنجاب آصف اکبر، علماء مشائخ ونگ منہاج القرآن سید فرحت حسین شاہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں سید ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ ابوذر مہدوی کوئٹہ پہنچ گئے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری اور ''وائس آف شہدا'' کے ترجمان سینٹر فیصل رضا عابدی کل کانفرنس میں شرکت کیلئے کوئٹہ روانہ ہونگے۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع دہشت گردوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت گا اور وارثان شہداء اپنے قاتلوں کیساتھ مذاکرات سے اظہار بیزاری کر کے بزدل حکمرانوں کو پیغام دینگے کہ وطن دشمنوں کیخلاف کسی قسم کی رعایت کو خانوادگان شہداء قبول کرنے کو تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 347509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش