QR CodeQR Code

شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر کو آزادی نصیب ہو گی،سنی اتحاد کونسل

1 Feb 2014 22:47

اسلام ٹائمز: مختلف کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آزادئ کشمیر کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کشمیری قوم کے جذبۂ حریت سے خوفزدہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام عشرۂ یکجہتی کشمیر شروع ہو گیا، ملک بھر میں کشمیری حریت پسندوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز، مذاکروں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں آزادئ کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے کہا کہ آزادئ کشمیر کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کشمیری قوم کے جذبۂ حریت سے خوفزدہ ہے۔ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے بھارت برصغیر کا بھیڑیا بن چکا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد کریم خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل قریب ہے۔ کشمیر کی وادی شہداء کے خون سے رنگین ہو چکی ہے۔ شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر کو آزادی نصیب ہو گی۔ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا خواب جلد تعبیر آشنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 347514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/347514/شہداء-کا-خون-رنگ-لائے-گا-اور-کشمیر-کو-آزادی-نصیب-ہو-گی-سنی-اتحاد-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org