0
Sunday 2 Feb 2014 11:14

طالبان کو اپنے نمائندے اپنی صفوں سے چننے چاہییں، عمران خان

طالبان کو اپنے نمائندے اپنی صفوں سے چننے چاہییں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو اپنے نمائندے اپنی صفوں سے چننے چاہییں۔ عمران خان کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے جن کے مطابق طالبان نے اپنی جانب سے مذاکرات کے لیے عمران خان اور مولانا سمیع الحق سمیت پانچ افراد کے نام دیے ہیں۔ دوسری جانب مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے کے بعد ہی فیصلہ کروں گا جبکہ پروفیسر ابرہیم نے کہا کہ شاہد اللہ شاہد نے ان سے رابطہ کیا، ابھی معلوم نہیں وہ کس کمیٹی میں ہوں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے اپنے نمائندے منتخب کرے۔ تحریک انصاف کو 4 رکنی حکومتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنی کور کمیٹی کے اجلاس میں مذاکراتی عمل کے حوالے سے مشاورت کرے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ تحریک انصاف مذاکراتی عمل میں کس طرح معاونت کر سکتی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ صورتحال واضح ہونے کے بعد مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور تحفظ کے لئے کسی بھی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ طالبان کی جانب سے کمیٹی کے لئے نامزد کئے جانے پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ میں کس کمیٹی کا رکن ہوں، وقت کے ساتھ ساری کنفیوژن دور ہو جائے گی۔ طالبان کی جانب سے قاری شکیل اور ترجمان شاہد اللہ شاہد نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ثالث بالخیر کا کردار ادا کریں گے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی نے انہیں مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 347611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش