QR CodeQR Code

بوشہر ایٹمی پلانٹ این پی ٹی قوانین کے عین مطابق ہے، روس

19 Aug 2010 13:24

اسلام ٹائمز: روس کے وزیر خارجہ نے بوشہر میں واقع ایران کے پہلے ایٹمی ری ایکٹر کو این پی ٹی قوانین و مقررات کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اسکی تعمیر اور کام شروع کرنے میں روس کے تعاون کو حق بجانب قرار دیا۔


اسلام ٹائمز – ینگ جرنلسٹ کلب (yjc) نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کو این پی ٹی قوانین کے عین مطابق قرار دیا اور کہا کہ اس کی تعمیر اور کام شروع کرنے میں روس کا تعاون پرامن جوہری توانائی کے حصول کی خاطر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوشہر ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر میں تمام حفاظتی نکات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور اس کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری بھی ممکن نہیں ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر بین الاقوامی ایجنسی برای ایٹمی توانائی آئی اے ای اے کی زیر نگرانی ہے۔ انہوں نے کہا ایران مغربی پروپیگنڈہ کے برعکس کئی بار کہ چکا ہے کہ وہ کسی قسم کے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔


خبر کا کوڈ: 34769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/34769/بوشہر-ایٹمی-پلانٹ-این-پی-ٹی-قوانین-کے-عین-مطابق-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org