QR CodeQR Code

طالبان نے مطالباتی فہرست تیار کرلی، جلد 9 رکنی کمیٹی کا اعلان کرینگے، مولانا سمیع الحق

2 Feb 2014 16:02

اسلام ٹائمز: جے یو آئی (س) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کمیٹی کا رکن بننا قبول کرلیں، اگر وہ کمیٹی کے رکن نہ بنے تو ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان بہت جلد اپنی 9 رکنی کمیٹی کا اعلان کریں گے، ہماری کمیٹی حکومت اور طالبان کے درمیان ثالثی اور پل کا کردار ادا کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی نے ہم سے اب تک رابطہ نہیں کیا، کمیٹی کے اعلان کے بعد عمران خان سے رابطہ کیا ہے، عمران خان کمیٹی کا رکن بننا قبول کرلیں، اگر وہ کمیٹی کے رکن نہ بنے تو ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔ مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ طالبان نے مطالبات کی ایک فہرست تیار کرلی ہے، ان کا پہلا مطالبہ قیدیوں کی رہائی ہوگا تاکہ اہم لوگ مذاکرات میں شامل ہوں۔


خبر کا کوڈ: 347699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/347699/طالبان-نے-مطالباتی-فہرست-تیار-کرلی-جلد-9-رکنی-کمیٹی-کا-اعلان-کرینگے-مولانا-سمیع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org