1
0
Sunday 2 Feb 2014 22:27
اتحاد امہ کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اسی پر کاربند رہینگے

علامہ ساجد نقوی، مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق کی دوریاں ختم کرانے کیلئے متحرک

علامہ ساجد نقوی، مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق کی دوریاں ختم کرانے کیلئے متحرک
اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات کے معاملہ پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق میں اختلافات بڑھنے کے بعد، متحدہ مجلس عمل کے سابق قائمقام سربراہ علامہ ساجد نقوی انہیں قریب لانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کیمطابق انہوں نے ماضی کی طرح ثالث کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ توقع ظاہر کی جاری ہے کہ وہ جلد دونوں رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تینوں بزرگ علماء کے ایک مشترکہ دوست نے علامہ ساجد نقوی پر زور دیا کہ وہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ثالث کا کردار ادا کریں، تاکہ دونوں جماعتوں میں دوریاں کم ہوسکیں اور ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہمیشہ ملک میں اتحاد امہ کیلئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اسی پر کاربند رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ قیام امن کی خاطر ہم نے جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد تشکیل دیئے جانے والے جرگہ پر ہم سمیت تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا اور ہم سمجھتے ہیں کہ جرگہ ہی اس معاملے میں بہتر کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 347761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

جناب عالی، آپ ان کی دوریاں تو ختم کروا رہے ہیں لیکن آپ اپنوں سے دوریاں کب ختم کر رہے ہیں۔
ہماری پیشکش