0
Monday 3 Feb 2014 00:45

سرمایہ دارانہ فکر شکست سے دوچار ہوگی، فکر حسین ذبح تو ہوسکتی ہے بک نہیں سکتی، وفا عباس

سرمایہ دارانہ فکر شکست سے دوچار ہوگی، فکر حسین ذبح تو ہوسکتی ہے بک نہیں سکتی، وفا عباس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل لیہ کے ضلعی صدر نیر کاظمی کی زیر صدارت ایس یو سی ضلع لیہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ 5 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس طویل اجلاس میں جہاں دیگر اہم ترین فیصلے ہوئے وہاں 6 رکنی سیاسی کمیٹی بھی بنائی گئی جو بلدیاتی الیکشن کا لائحہ عمل تیار کرے گی اور اہم امور کی نگران ہوگی۔ ضلعی دفتر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں جے ایس او پاکستان کے نائب صدر وفا عباس نے اپنے خطاب میں جے ایس او کے ڈھانچے اور شیعہ علماء کونسل کیساتھ اسکی وابستگی پر مکمل بریفنگ دی۔ ایک سوال کے جواب میں وفا عباس کا کہنا تھا کہ جے ایس او پاکستان ایک تنظیم ہے جو شیعہ علماء کونسل کا اسٹوڈنٹ ونگ ہے، مگر اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اور پاکستان میں واحد ایسی طلباء تنظیم ہے جو نمائندہ ولی فقیہ کہ زیر سایہ کام کر رہی ہے۔ جے ایس او کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کے زور پر نظریات کو خریدا جا رہا ہے، سرمایہ دار اپنے گمراہ کن نظریات پھیلانے کے لیے اپنے سرمائے کو وسیع پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں، جو کہ نظریاتی فکر رکھنے والوں کے لیے کڑا امتحان ہے۔ انشاءاللہ سرمایہ دارانہ فکر شکست سے دوچار ہوگی، فکر حسین ذبح تو ہوسکتی ہے مگر بک نہیں سکتی۔
خبر کا کوڈ : 347788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش