QR CodeQR Code

انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کی 35 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا

3 Feb 2014 08:48

اسلام ٹائمز: تقریبات کا اہم پہلو انقلاب اسلامی ایران کے بعد کی یادگار تصاویر ہیں، تصاویر میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ روابط کی عکاسی بھی ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے مابین تاریخی رشتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کی 35 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں ایرانی ثقافتی ہفتہ کا آغاز کل سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس، اسلام آباد میں ہوگا۔ تقریبات 10 فروری تک جاری رہیں گی۔ نیشنل آرٹس گیلری میں ایرانی مصوری، تصاویر، خطاطی، قرآن پاک کے نسخوں، کتابوں، ثقافتی اشیاء اور ظروف کی نمائش کی جائے گی۔ تقریبات کا اہم پہلو انقلاب اسلامی ایران کے بعد کی یادگار تصاویر ہیں، تصاویر میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ روابط کی عکاسی بھی ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے مابین تاریخی رشتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 347816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/347816/انقلاب-اسلامی-جمہوریہ-ایران-کی-35-ویں-سالگرہ-تقریبات-کا-آغاز-کل-سے-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org